اسرائیل حماس جنگ کا خطرہ، ایک ہزار امریکی اسرائیل چھوڑ گئے

اسرائیل(اُمت نیوز) اسرائیل کے وحشیانہ جنگی جنون کے باعث حماس اسرائیل جنگ پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا جس کے باعث ایک ہزار سے زائد امریکیوں نے اسرائیل چھوڑ دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ترجمان کا دعویٰ ہےکہ غزہ میں 250 کے قریب اسرائیلی اور دیگر غیر ملکی ان کے قبضے میں ہیں اور غزہ پراسرائیلی وحشیانہ بمباری میں 22 یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں، یرغمالیوں کی رہائی اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے بدلے میں ہی ہو گی۔
دوسری جانب لبنانی مزاحتمی تنظیم حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر شدید حملے کرنے، ٹینکوں اور انٹیلی جنس کے اہداف کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی ہے، رپورٹس کے مطابق حملے کے وقت ٹینکوں میں موجود فوجیوں کی تعداد معلوم نہیں ،علاوہ ازیں سرحدی علاقوں میں فوجی گاڑیاں بھی چن چن کر نشانہ بنائی گئیں۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور شدید بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔