تاریخ میں پہلی بار پنجاب کابینہ کا اجلاس آج فیصل آباد میں ہوگا

 

فیصل آباد (اُمت نیوز)آج پہلی بار پنجاب کابینہ کا اجلاس فیصل آباد میں ہوگا، جس 21 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی بار پنجاب کابینہ کا اجلاس آج فیصل آباد میں منعقد ہو گا۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس کا21 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، جب کہ اجلاس میں فیصل آباد کے ترقیاتی منصوبوں، امن عامہ کی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔