آسٹریا؛ بیلجیئم کے شہر برسلز میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کردیا ،مارے جانے دونوں افراد سویڈن کے شہری تھے۔
بیلجیئم کے وزیراعظم نے اس واقعے کو دہشتگردی قراردیا ہے۔ واقعے کے بعد بیلجئم میں سیکورٹی الرٹ کردی گئی ہے۔
یلجیئم کے میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد نے سویڈن اور بیلجیئم کے درمیان کھیلے جانے والے فٹبال میچ کیلیے قبل سویڈش ٹیم کی شرٹس پہن رکھی تھیں۔
بیلجیئم کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان گروپ ایف کے یورپی کوالیفائر میچ کو ہاف ٹائم پر روک دیا گیا تھا۔
بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصدیق کی، کہ متاثرین سویڈش تھے۔
مشتبہ حملہ آور نے،جو خود کو عبدالسلام ال گیلانی کہتا ہے، نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ وہ داعش (ISIS) کا رکن ہے۔
وفاقی پراسیکیوٹر کے دفتر کے ترجمان ایرک وان ڈیوئس نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا دعویٰ پوسٹ کیے جانے کے بعد ممکنہ دہشتگردی کے محرکات پر توجہ مرکوز کی گئی۔وفاقی پراسیکیوٹر نے کہا کہ زخمی ہونے والا تیسرا شخص ایک ٹیکسی ڈرائیور تھا۔