سانحۂ کار ساز کی یاد ، پیپلز پارٹی کا کل بڑے اجتماع کا اعلان

کراچی:  پیپلز پارٹی نے کل (18اکتوبر )سانحۂ کار ساز  کے شہدا کی یاد منانے کیلیے بلاول ہاؤس کے پاس تعزیتی اجتماع کا اعلان کر دیا ۔

یہ اجتماع صرف کارساز کے شہدا کے لیے نہیں بلکہ یہ اجتماع فلسطین میں شہید ہونے والوں کی یاد میں بھی ہو گا، اور اس میں بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوں گے۔

یپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کل 18 اکتوبر ہے، ہر سال شہدا کو اس دن یاد کیا جاتا ہے، اسی حوالے سے کل بلاول ہاؤس کے پاس تعزیتی اجتماع ہو گا اور کارساز پر شمع روشن کی جائے گی۔ یہ اجتماع صرف کارساز کے شہداء کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ اجتماع فلسطین میں شہید ہونے والوں کی یاد میں بھی ہو گا، جس میں بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوں گے۔

انھوں نے کہاکہ تمام اضلاع میں اس حوالے سے اجتماع بھی ہوں گے، بلاول ہاؤس کےقریب تقریب تمام ڈسٹرکٹ کے اجتماع میں براہ راست دکھائی جائے گی۔

اُنھوں نے کہا کہ بی بی شہید کارساز کے سانحے کے اگلے دن اسپتال کارکنان کے پاس پہنچیں تھیں، انھوں نے بہادری کی مثال قائم کی تھی۔

سعید غنی نے پچھلے الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا کراچی میں کوئی ووٹ بینک نہیں، سب کو معلوم ہے کہ وہ کیسے جیتے، پیپلز پارٹی تن و تنہا ان سارے جمع کیے گئے سیاستدانوں کا مقابلہ کرے گی۔