نوشہرہ میں مردان روڈ پر موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر عزت اللّٰہ جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عزت اللّٰہ پشاور سے ڈیوٹی کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس اسپتال جا رہے تھے کہ راستے میں ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق وہ مردان میڈیکل کمپلیکس میں رجسٹرار کے عہدے پر تعینات تھے۔
پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ مقتول کے چچا زاد بھائی کی مدعیت میں 3 ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ڈاکٹر کے قتل کے خلاف ڈاکٹروں نے احتجاج کیا اورتمام او پی ڈیز کو بند کر دیا اور کہاکہ قاتلوں کی گرفتاری تک سرکاری اسپتالوں میں تمام او پی ڈیز بند رہیں گی۔