فائل فوٹو
فائل فوٹو

کھلاڑیوں کی صحت سے متعلق پی سی بی کا اہم بیان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے قومی کھلاڑیوں کی صحت سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو کوئی بیماری یا وائرل انفیکشن نہیں، ان کا ڈینگی ٹیسٹ بھی کیا گیا مگر سب ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔ کچھ کھلاڑیوں کو بخار ہوا تھا مگر بیشتر کی صحت بحال ہو چکی۔

بیان کے مطابق تمام کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دستیاب ہوں گے۔کھلاڑی آج شام 6 سے رات 8 بجے تک پریکٹس کریں گے۔قومی ٹیم آج اپنی پریکٹس کرے گی صرف ٹائم تبدیل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل کھلاڑیوں کی صحت سے متعلق اطلاعات آئی تھیں کہ بھارت میں سینے کے وائرل انفیکشن کی وجہ سے چند کھلاڑی بیمار ہو گئے  ہیں،چند کھلاڑیوں کو سینے میں شدید انفیکشن ہوا ہے۔