اسلام آباد: عدالت کے حکم پر اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کا تنگ سیل وسیع کر دیا گیا۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان کا سیل35 فٹ پر مشتمل تھا مگر اب اسے بڑھا کر 70 فٹ کر دیا گیا ہے۔ اس بات کا حکم فاضل جج ابوالحسنات نے دیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سپرٹنڈنٹ کو عدالتی احکامات ملے تھے جس پر انہوں نے عمل درآمد کروا دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو ورزش کیلیے مینوئل کے تحت سامان مہیا کرنے کے بھی احکامات دیے گئے، عمران خان کو ورزش کیلئے سائیکل مہیا کرنے پر بھی عمل درآمد کیا گیا ہے۔