اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، فائل فوٹو
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، فائل فوٹو

وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی

اسلام آباد: وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی، نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات پیر تا جمعہ صبح 8:30 سے شام 4.30 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔پیر تا جمعہ ایک بجے سے ایک بج کر30 منٹ تک نماز اور دوپہرکے کھانے کا وقفہ ہوگا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، وفاقی سرکاری دفاتر میں نئے اوقات کار کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔