کراچی: لیاری بہار کالونی میں دستی بم حملے میں زخمی بچی اسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق بچی کی شناخت 10 سالہ عتیقہ کے نام سے ہوئی، جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی، حملے میں 35 سالہ رضیہ بھی اسپتال میں جاں بحق ہوگئی تھیں۔8 افراد زخمی ہوئے تھے۔ایس ایس پی سٹی امجد حیات کے مطابق ابتدائی شواہد سے معلوم ہوا کہ دھماکا کریکر پھینکنے سے ہوا۔ عینی شاہد اور مقتولہ رضیہ کی بہن نے بتایا کہ نقاب پوش موٹر سائیکل سوار 2 دہشت گردوں نے گرینیڈ پھینکا اور دھماکا ہوگیا۔
ادھر گلشن اقبال میں 16 سالہ گھریلو ملازمہ سونیا کو مبینہ طور پر زہر یکر مارنے کے الزام پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔والدہ کا کہنا ہےکہ اتوار کو بیٹی بنگلے میں کام سے واپس آئی تو حالت تشویشناک تھی، بچی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئی۔ لڑکی کے اہلخانہ زیادتی اور زہر دینے کا دعویٰ کررہے ہیں۔ میڈیکل رپورٹ میں شواہد کی جانچ کی جائے گی۔