فائل فوٹو
فائل فوٹو

دوبارہ صدر بنا تو غرہ کے پناہ گزینوں کو ملک بدرکردوں گا،ٹرمپ

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل و فلسطین کی لڑائی پر سیاست چمکانا شروع کردی۔امریکی ریاست آئیووا میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر انہیں ایک بار پھر وائٹ ہاس تک رسائی حاصل ہوئی تو وہ اسرائیل کے مخالفین کی امریکا آمد پر پابندی عائد کر دیں گے اور ایسے تمام غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیں گے جو اسرائیل اور یہودیوں سے نفرت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا دوبارہ صدر منتخب ہوا تو غزہ کے پناہ گزینوں پر پابندی عائد اورحماس کے حمایتی پناہ گزینوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دوں گا۔