سمہ سٹہ: پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ آج 18 اکتوبر سانحہ کارساز کراچی کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب سمیت ڈویڑن بہاول پور کے تینوں اضلاع رحیم یارخان بمقام چوک بہادر پور،بہاولنگر کی تحصیل چستیاں میں بمقام زینت مارکی قاضی والا روڈ اور بہاول پور بمقام فخر نور میرج ہال نزد ملتانی گیٹ میں بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور بوقت 5 بجے شام چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے براہ راست خطاب کریں گے، انہوں نے کہاکہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور بہادر اور عظیم رہنما بینظیر بھٹو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے باوجود 18 اکتوبر 2007 کو جلاوطنی ختم کرکے پاکستان واپس لوٹیں تو انکا عوام کے جم غفیر نے والہانہ استقبال کیا اور دختر مشرق بینظیر بھٹو کا عظیم قافلہ کراچی میں شاہراہ فیصل کارساز کے مقام پر پہنچا تو یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں نے تمام خوشیوں کو غم میں بدل دیا اور 180 بہادر جیالوں نے جام شہادت نوش کیا اور واضح رہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو کو سانحہ کارساز کے مقام پر انہیں قتل میں ناکامی کے دو ماہ بعد راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دہشتگردوں نے نشانہ بنایا اور شہید کر دیا۔ملک شاہ محمد چنڑ نے کہاکہ پاکستان اور دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم نے دوران سیاست جن حالات کا سامنا کیا اسکے بعد انکے سیاسی مخالفین بھی انکی بہادری کے قائل ہوئے اور بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد انکے لاڈلے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی کی قیادت سونپی گئی جبکہ مرد حر آصف علی زرداری پارٹی شریک چیئرمین مقرر کیے گئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos