فیصل آباد:مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماطلال چوہدری کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی دانتوں کاعلاج کرسکتے ہیں سیاست کانہیں، پی ٹی آئی کے چیئرمین اسٹیبلشمنٹ اور اپنی جماعت سمیت سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کاجوترلہ کررہے ہیں اس میں وہ کامیاب نہیں ہوسکتے۔
طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان کاسیاسی وجودہی ختم ہوگیا ہے،کسی محب وطن سیاسی جماعت کواُن کی ضرورت نہیں نہ شہداء کے مجسموں کی توہین اورگھیراؤجلاؤ کرنے والے کسی کی گودمیں بیٹھ سکتے ہیں۔
اُنہوں نے کہاکہ کرائے پرپی ٹی آئی میں آنے اورہفتہ دوہفتے جیل میں جانے کے بعدپارٹی چھوڑچکے اُن کے کوئی حلقے بھی نہیں بلکہ وہ عوام میں حلقے پُھلکے بھی نہیں جن کو کسی نئی جماعت میں جگہ ملی ہے اُنہیں سیاست میں جگہ نہیں ملے گی تاہم جوچندپی ٹی آئی میں ہیں وہ اپنے خودساختہ لیڈرسمیت اپنے مقدمات کاسامناکریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos