چنئی: آئی سی سی ورلڈکپ کے 16ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان 288رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کیلیے289رنز کا ہدف دیدیا۔
چینائی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، ڈیون کانوے 20 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ ول ینگ نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں راچن رویندرا 32، ڈیرل مچل نے ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔
کپتان ٹام لیتھم اور گلین فلپس نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 126 رنز کی پارنٹرشپ قائم کی۔
افغانستان کی جانب سے عظمت عمرزئیاور نوین الحق نے 2,2 جبکہ مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کیویز کو جلد آؤٹ کرکے میچ میں کامیابی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر کیوی ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، کین ولیمسن انجری کے باعث پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ افغان ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھتے، کوشش کریں گے بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔