سندھ سے پی ٹی آئی کے 6 امیدوار سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے تھے، فائل فوٹو
سندھ سے پی ٹی آئی کے 6 امیدوار سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے تھے، فائل فوٹو

پریس کانفرنس کرنے پر رہائی کا پیغام بھیجا گیا، حلیم عادل

کراچی:  اے ٹی سی نے مبینہ ٹاون میں پولیس موبائل نذر آتش کرنے کے کیس میں تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے مقدمات کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ مقدمہ سے منسلک درخواست ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ عدالت نے حلیم عادل سے استفسار کیا کہ آپ کے خلاف کتنے مقدمات ہیں؟ حلیم عادل بتایا کہ تعداد معلوم نہیں۔ہمیں تو نامعلوم ملزمان میں فٹ کردیا جاتا ہے، نامزد ملزمان ضمانت پر ہیں۔ مجھے بند وارڈ میں رکھا گیا، فیملی تک سے ملنے نہیں دیا جارہا۔ عدالتوں میں پیش ہوکر دفاع سے محروم رکھا جارہا ہے، جیل میں پیغام دیا گیا کہ پریس کانفرنس کرلیں تو چھوٹ جائیں گے، مبینہ ٹاون مقدمہ شامل نہیں تھا۔