غرہ میں اسرائیل کے حملوں میں شہداء کی تعداد 3 ہزار 478 ہوگئی

غزہ : فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ پر شروع ہونے والے اسرائیل کے حملوں میں اب تک 3 ہزار 478 فسلطینی شہد  ہوچکے ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں 12 ہزار 65 فسلطینی زخمی ہوئے، جن میں 70 فیصد خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ 600 بچوں سمیت ایک ہزار 300 افراد لاپتا ہیں۔

انادولو کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے مرکزی غزہ کے مہاجر کیمپ نصیرت میں مسجد پر فضائی کارروائی کی جہاں کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ الاقصیٰ شہید مسجد پر ہونے والی کارروائی میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ کارروائی سے علاقے میں ہر طرف تباہی پھیلی۔