لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کا لاہور کے بجائے اسلام آباد لینڈ کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ ابھی تک کی مشاورت میں نواز شریف کی لینڈنگ اسلام آباد حتمی قرار پائی ہے، نوازشریف سب سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں گے جہاں استدعا کی جائے گی کہ سرنڈر کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے، نواز شریف کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں،عدالت تک پہنچنے کے لیے گرفتاری سے روکا جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos