لاہور (اُمت نیوز)لاہور پولیس نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی پر سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں، اور ان کے وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور احتساب عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کرالئے ہیں، دوسری جانب لاہور پولیس نے بھی سابق وزیراعظم کی وطن واپسی پر سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف کی وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ سے لے کر مینار پاکستان تک 12 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی واپسی پر 3 ہزار کے قریب ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی دیں گے، جب کہ سابق وزیراعظم کے استقبال کے لئے قافلوں کی متوقع آمد پر بند روڈ اور رنگ روڈ کے قریب پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos