عمران خان کے وکیل کی جیل میں ورزش کیلئے سائیکل مہیا کرنے کی درخواست

اسلام آباد(اُمت نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے اڈیالہ جیل میں ورزش کیلئے سائیکل مہیا کرنے کی درخواست کردی۔
وکیل نےچیئرمین پی ٹی آئی کوسائیکل مہیاکرنےکی درخواست آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں دائر کی۔
درخواست میں عمران خان کو اڈیالہ جیل میں سائیکل فراہم کرنے کی استدعا کرتے ہوئےر ہا گیا ہے کہ جیل ایس اوپیزکے تحت وہ سائیکل کےحقدارہیں۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل مہیا کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے ہیں۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سائیکل سے متعلق درخواستِ پر سماعت 23 اکتوبر کو کریں گے۔