بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور بھارت آمنے سامنے آ گئے ،
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کر دیا۔ ورلڈ کپ کے 17ویں میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا
ہے اور بھارت کو فیلڈنگ کی دعوت دی ہے ،بھارتی شہر پونے میں ہونے والے میچ میں بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن ٹاس کیلئے میدان میں نہیں آئے بلکہ نجمل حسین شانتو نے بطور ڈپٹی کپتان آج کی ٹاس کا فیصلہ کیا۔