پولیس نے موقع پر پہنچ کرشواہد حاصل کرلیے۔ فائل فوٹو
پولیس نے موقع پر پہنچ کرشواہد حاصل کرلیے۔ فائل فوٹو

فیصل آباد میں اسٹیج اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد میں سمندری روڈ پر مسلح افراد نے اسٹیج اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے ان کا بھائی جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی اداکارہ کے بھائی کی شناخت زوہیب کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کے بعد مقتول کی لاش اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کرشواہد حاصل کرلیے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب اداکارہ مالا اپنے بھائی کے ساتھ سمندری روڈ سے گزر رہی تھیں کہ ایک کار میں سوار نامعلوم ملزمان نے اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے اداکارہ مالا تو محفوظ رہیں لیکن ان کا بھائی اور میک آپ آرٹسٹ زخمی ہوگئے۔

دونوں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران اداکارہ کا بھائی دم توڑگیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔