اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل شیرافضل مروت اور شہری کے مابین ہاتھا پائی ہوئی جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
سپریم کورٹ گیٹ کے باہر شہری اور شیر افضل مروت کے درمیان مارکٹائی کا واقعہ پیش آیا۔ شیر افضل کا کہنا تھا کہ شہری نے انہیں بلا وجہ گالی دی، میں تواس شخص کو جانتا تک نہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر افضل مروت شہری کو زمین پر گراتے ہیں جبکہ ایک شخص شہری پر تشدد کر رہا ہے،اسی دوران سیکیورٹی اہلکار بھی وہاں آ جاتے ہیں جو بیچ بچائو کی کوشش کرتے ہیں۔
عمران خان کے وکیل شیرافضل مروت کی پھر لڑائی ہو گئی#IslamabadHighCourt pic.twitter.com/H3PBbQINct
— Hamza Ali🇵🇰✴️ (@HamzaAli321605) October 19, 2023
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ شہری ہاتھا پائی کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ درخواست دینے چلا گیا۔ شیر افضل مروت مزید بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ روانہ ہو گئے۔