پونے: ورلڈکپ کے 17ویں میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو جیت کیلیے 257 رنز کا ہدف دے دیا۔
پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی اوپنرز تنزید حسن اور لٹن داس نے 93 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا تاہم تنزید 51 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان نجم الحسن 17 گیندوں پر محض 8، مہدی حسن 3، توحید ہردوئے 16، مشفق الرحیم 36 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ لٹن داس سب سے زیادہ 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بعد ازاں مشفیق الرحیم 201 رنز پر 38 رنز کی اننگز کھیل پر پویلین روانہ ہوئے، پھر نسیم احمد 14 اور محمود اللہ 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے، لٹن داس 66 ، تنزید 51 اور محمود اللہ 46 رنز کی اننگز کھیل پر نمایاں بلے باز رہے، بھارت کے بولر بمرا، محمد سراج اور جدیجا نے دو دو جبکہ شردول ٹھاکر اور کلدیپ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے 2 جبکہ محمد سراج، جسپریت بمراہ، شاردل ٹھاکر اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ کے دوران ہاردک پانڈیا بالنگ کرواتے ہوئے انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔
قبل ازیں بنگلادیشی ٹیم کے کپتان نجم الحسن شنتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ شکیب الحسن کو آرام کروایا گیا ہے انکی جگہ نسوم احمد پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔
اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔