فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور، زیادتی کے بعد بچی کا قتل، ملزم کو 3 بار سزائے موت

پشاور کی عدالت نے 8 سالہ بچی پر جنسی تشدد اور سفاکانہ قتل کے بعد جلا دینے والے انسان نما درندے کو 3 بار سزائے موت سنا دی۔

سزا چائلڈ پروٹیکشن عدالت کی جج حنا مہوش نے سنائی۔ ملزم کے خلاف ثبوت ملنے اور وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا۔ ملزم آصف رضا کو 3 بار موت کی سزا کے علاوہ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔

پولیس کے جمع کرائے چالان کے مطابق ملزم آصف نے 8 سالہ بچی کو شیطانی عمل کا نشانہ بنانے کے بعد بہیمانہ انداز میں قتل کیا، اور لاش جلانے کے بعد قبرستان میں پھینک دی تھی۔ خوفناک واقعہ 18 نومبر 2020 کو پیش آیا تھا۔