واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے اسرائیل کو فوجی امداد فراہم کرنے پر احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ میں سیاسی و فوجی امور کے ڈائریکٹر جوش پال نے اپنے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ ان کے لیے امریکی حکومت کی اسرائیل کو مسلسل فوجی امداد کی فراہمی کی پالیسی سے اتفاق کرنا ممکن نہیں ۔
نیویارک ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں، پال نے یہ بھی کہا کہ “اسرائیل کو اپنے دشمنوں کی نسلوں کو مارنے کی کھلی چھوٹ دینے سے دشمنوں کی ایک نئی نسل تیار ہوجائے گی، جو بالآخر امریکا کے مفاد میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت گزشتہ کئی دہائیوں سے جو غلطیاں کرتی آرہی ہے وہ آج انہیں پھر دہرا رہی ہے لہذا وہ اس عمل کا مزید حصہ بننے سے انکار کرتے ہیں۔
A must read.
My former colleague Josh Paul resigned today from the @StateDept office that approves arms transfers because of the Biden admin's decision to rush arms to Israel.
I have deep respect for Josh and I know he did not take this decision lightly.
Read his letter. pic.twitter.com/6hkoU2AsN4
— Brian Finucane (@BCFinucane) October 18, 2023