فائل فوٹو
فائل فوٹو

قائم مقام امریکی قونصل جنرل کی وزیر داخلہ سندھ سے ملاقات

کراچی : امریکی قائم مقام قونصل جنرل جمی مولڈین اور سفیر مذہبی آزادی جنرل راشد حسین نے محکمہ خارجہ کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے وفد کو داخلی سلامتی و اقلیتوں کے حقوق سے متعلق آگاہ کیا۔ دونوں فریقین نے اقلیت کیلئے سرکاری ملازمتوں کے کوٹے، جبری تبدیلی مذہب اور توہین مذہب کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔

نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ سندھ میں ایس پی ایف قائم کی گئی ہے تاکہ اقلیت کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں۔ وفد نے حکومت کے عزم کو سراہتے ہوئے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کرنے کا اعادہ کیا۔