پونے(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ورلڈکپ کے سترہویں میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش نے بھارت کو جیت کے لیے 257رنز کاہدف دیا تھا جو بھارت نے 42ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 256رنز بنائے تھے۔بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما نے 40گیندوں پر 48رنز بنائے اور حسن محمود کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،شبمن گل میں 55گیندوں پر53رنز بنائے جبکہ شریاس ائیر 19رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مین آف دی میچ ویرات کوہلی نے 97گیندوں پر 103رنز بنائے،کے ایل راہول 34گیندوں پر 34رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اوپنر تنزید حسن 51رنز اور لٹن داس 66سکور بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ ان کے بعد نجم الحسین ، مہیدی حسن میراز 3اور توحید ہراڈے 16سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔مشفیق الرحیم 38اور محمد اللہ 46سکور بنا کر پویلین لوٹے ۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر کھیل پیش کرنے میں ناکام رہا ۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ ، رویندرا جدیجہ اور محمد سراج نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔