جہاز میں بم کی اطلاع پر مانچسٹر ایئرپورٹ عارضی طور پر بند
تاحال طیارے میں کوئی بم نہیں ملا، طیارے میں بم کی اطلاع پولیس کو ای میل کے ذریعے دی گئی
October 20, 2023 · بام دنیا
لندن: طیارے میں بم کی اطلاع پر برطانیہ کا مانچسٹر ایئرپورٹ عارضی طور پر بند کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی ایئرلائن کے طیارے کو لینڈ کرتے ہی رن وے پر روک لیا گیا۔گریٹر مانچسٹر پولیس نے واضح کیا ہے کہ تاحال طیارے میں کوئی بم نہیں ملا، طیارے میں بم کی اطلاع پولیس کو ای میل کے ذریعے دی گئی تھی۔موجودہ صورتحال میں دبئی واپسی کی پرواز ڈھائی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی۔