وارنر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا، فائل فوٹو
وارنر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا، فائل فوٹو

ورلڈکپ، آسٹریلیا کی دھواں دار بیٹنگ،پاکستان کو368رنز کا ہدف

بنگلورو: آئی سی سی ورلڈکپ کے 18 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلیے370رنز کا ہدف دیدیا،آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر267رنز بنائے۔

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 259 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کی تاہم مارش 109 گیندوں 9 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 121 جبکہ ڈیوڈ وارنر 124 گیندوں پر 9 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 163 بناکر آؤٹ ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ 7، جوش انگلس 13، مارکس اسٹونس 13 اور گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5 حارث رؤف نے 3 جبکہ اسامہ میر نےایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ کینگروز بلے بازوں نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاداب خان کو باہر کرتے ہوئے اسامہ میر کو شامل کیا گیاہے ۔

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کا کہناتھا کہ مجھے پچ اچھی لگ ہی ہے اور میں شروعات میں وکٹیں لینا چاہوں گا ،ہم نے اس میچ کیلیے اچھی ٹریننگ اور کئی پریکٹس سیشن کیے ہیں ، ہمیں بہترین بیٹنگ کرنے کی ضرورت ہے۔