دبئی: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ سول ایوی ایشن نے نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے خصوصی چارٹر فلائٹ کا شیڈول جاری کردیا۔
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف ی وطن واپسی کیلیے فلانٹ نمبر منظر عام پر آگیا۔
ذرائع کے مطابق غیرملکی ائرلائن کی خصوصی فلائٹ ایف زیڈ 4525پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9بجے دبئی سے اُڑان بھرے گی ۔ نواز شریف کاخصوصی طیارہ دوپہر ساڑھے 12بجے اسلام آباد ائرپورٹ پر لینڈ کرے گا ۔
ذرائع کے مطابق سی اے اے نے نوازشریف کے خصوصی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دیدی،پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے اجازت دی۔
ذرائع کے مطابق چارٹرڈ طیارہ کمپنی نے سی اے اے سے اجازت طلب کی تھی، نوازشریف کی خصوصی پرواز کل دوپہر اسلام آباد پہنچے گی۔