اوٹاوا: کینیڈا نے را کے ہاتھوں سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل پر مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کے جواب میں اپنے 41 سفارت کاروں کو فوری طور پر واپس بلالیا۔
گزشتہ دنوں مودی سرکار نے کینیڈا کے سفیر کو ہی ملک بدر کردیا تھا اور یوں دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوتا گیا۔
کینیڈا نے آج بھارت میں موجود اپنے 41 سفارت کاروں کو فوری طور پر واپس بلالیا۔ اس طرح عملاً سفارتی تعلقات تعطل کا شکار ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس چیف نے بھی تصدیق کی ہے کہ کینیڈا میں رواں برس جون کو قتل ہونے والے خالصتان کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث تھی۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو گزشتہ ماہ ہی پریس کانفرنس میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں را کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پیش کرچکے ہیں اور ساتھ ہی بھارتی سفیر کو نئی دہلی کی راہ دکھائی تھی۔