پشاور: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی کامران بنگش بھی گرفتار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما کامران بنگش کو حراست میں لے لیا گیا،کامران بنگش کو علاقہ چمکنی سے گرفتار کیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق کامران بنگش کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کامران بنگش پر 9 مئی کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ کامران بنگش کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔