ریاض: سعودی عرب میں سونے کے زیورات پر قرآنی آیات تحریر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق پابندی مملکت کے مفتی اعلیٰ اور وزیر داخلہ کی جاری کردہ ہدایات پر لگائی گئی ہے۔
سعودی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مقدس نام کسی بھی کاغذ برتن یا سامان پر تحریر نہیں کیے جائیں، جوعام طور استعمال کے دوران ضائع کردیےٓ جاتے ہیں۔
مملکت کے مفتی اعلیٰ نے کہا کہ قرآنی آیات انسانوں کی ہدایت کے لیے نازل کی گئی ہیں، انہیں دوسرے مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کسی بھی صورت میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔