واشنگٹن امریکی صدرجوبائیڈن نے”حماس اور پیوٹن کو "ایک جیسا ” قرار دیدیا ۔
جو بائیڈن نے کہا کہ حماس اور پیوٹن مختلف خطرات کی نمائندگی کرتے ہیں، پڑوسی جمہوریت کو مکمل طور پر ختم کرنےکا ارادہ دونوں میں مشترکہ ہے، حماس کا مقصد اسرائیلی ریاست کی تباہی اور یہودیوں کا قتل ہے جبکہ حماس فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتی بلکہ فلسطینی شہریوں کو انسانی ڈھال کےطورپراستعمال کرتی ہے، اس کی وجہ سے بےگناہ فلسطینی خاندانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی دفاعی صلاحیت کو مزید بہتر بنانےکے لیےکانگریس سے بل پاس کرنےکاکہا ہے اور اسرائیل سے بھی کہا ہے کہ جنگی قوانین کے مطابق چلے، شہریوں کی ہرممکن حفاظت کی جائے۔
غزہ کے لوگوں کو خوراک، پانی اور ادویات کی فوری ضرورت ہے، غزہ میں فلسطینی شہریوں کے لیے انسانی امداد کی پہلی کھیپ کےلیے معاہدہ کیاگیا ہے، اگر حماس چوری نہ کرے تو فلسطینیوں کے لیے امداد کی مسلسل فراہمی کا ایک کھلاراستہ فراہم کریں گے۔