فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈیوڈ وارنر کا پاکستان کیخلاف سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ

بنگلورو : آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اننگزکا ریکارڈ بنادیا۔بنگلورو میں ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں ڈیوڈ وارنر نے 163 رنز کی باری کھیلی اور اپنے ہی ہم وطن اینڈریو سائمنڈ کاریکارڈ توڑ دیا۔

سائمنڈ نے 2003ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف 143 رنز بنائے تھے جبکہ بھارت کے روہت شرما نے 2019ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف 140 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ڈیوڈ وارنر نے اپنی اننگز کے دوران پاکستانی بولنگ لائن کو 9 چھکے اور 14 چوکے لگائے، وہ حارث رؤف کی جس گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، اس سے قبل ہی انہوں نے بولر کو 6 لگایا تھا۔