کراچی : ورلڈ کپ 2023ء کے اہم میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستانی باؤلرز کی دل کھول کر پٹائی کے بعد پاکستان کو میچ سے قبل فیورٹ قرار دینے والے شائقین کرکٹ دونوں ٹیموں کے درمیان میرٹ اور ڈی میرٹ کے واضح فرق کا راگ الاپنے لگے۔ شائقین کا کہنا تھا کہ پاکستانی باؤلرز کی اوسط درجہ سے بھی کم معیار کی پرفارمنس رہی ایسی کمتر کارکردگی کی تو بالکل توقع نہ تھی۔
دریں اثناء پاک بھارت میچ کے برعکس عوامی سطح پر پاک آسٹریلیا میچ میں عوامی دلچسپی کہیں کم پائی گئی۔ شائقین سوشل میڈیا سے پانچ سات اوورز گذرنے کے بعد اپڈیٹ لیتے رہے لیکن پاکستانی ٹیم کی ناقص ترین باؤلنگ کے بعد اوور بائی اوور اپڈیٹ کا دورانیہ بڑھتا گیا۔