اسلام آباد : آسٹریلین انٹیلی جنس چیف کی پردیپ سنگھ نجر کے قتل میں را کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی ۔آسٹریلین انٹیلی جنس چیف مائیک برجیس نے ایک انٹرویومیں کہاکہ کینیڈا کی جانب سے لگائے گئے الزامات درست ہیں، کینیڈین حکومت نے تصدیق کے بعد بھارت کو قتل کا ذمہ دار ٹھرایا۔ آسٹریلین انٹیلی جنس چیف نے کہا کہ کینیڈین شہری کے قتل پربھارت کینیڈا تنازعے کی وجہ نہیں بنتی۔مائیک برجیس نے کہا کہ کسی بھی ملک کے شہری کا دوسرے ملک کے ہاتھوں قتل سنگین اقدام ہے، آسٹریلیا میں موجود سکھ شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔
حال ہی میں فائیو آئیز کے نمائندگان کی کیلی فورنیا میں ملاقات میں بھی مائیک برجیس کی جانب سے کینیڈین موقف کی تائید کی گئی، نیو یارک ٹائمز کے مطابق مریکی انٹیلی جنس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق مودی سرکار سکھ رہنما کے قتل میں براہِ راست ملوث ہے،معروف بھارتی تجزیہ نگار اویناش پلی وال کی جانب سے بھی مائیک برجیس کے بیان کی تائید کی گئی۔