کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ہنڈی حوالا ڈیلرز کے خلاف کارروائی میں تین ملزمان گرفتار ، لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کراچی زون کے ڈائریکٹر جناب زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر، جناب محمد ایاز مہر، ڈپٹی ڈائریکٹر، ایف آئی اے ایس بی سی کراچی کی جانب سے حوالا آپریٹرز کے خلاف ایک چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی گئی۔ اس کے بعد ایف آئی اے ایس بی سی کراچی کی ٹیم کی جانب سے وہاب آرکیڈ مین ایم اے جناح روڈ کراچی پر منظم حوالہ ہنڈی گینگ کے خلاف کامیاب چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں درج ذیل اشیاء برآمد ہوئیں۔ ان میں امریکی ڈالر 32,700/،سعودی ریال 15,000/- ،متحدہ عرب امارات دھرم 800/- ،iv 9,88,82,500/- ،9 کروڑ 88 لاکھ بیاسی ہزار پانچ سو روپے). پانچ موبائل فون جن میں حوالا کے ثبوت موجود ہیں۔کئی رجسٹرز / لیجرز جن میں ہوالا اندراجات ہیں۔مقدمہ ایف آئی آر نمبر 12/2023 سیکشن 4,5/23 FER ایکٹ 1947 کے تحت (ترمیم شدہ فارن ایکسچینج ریگولیشن ترمیمی ایکٹ 2020 کے تحت) r/w 34 اور 109 PPC ملزمان کے خلاف درج کیا جا رہا ہے یعنی 1. محمد شاہد 2. محمد حسین 3. عبدالرشید ملزمان کو گرفتار کر لیا گی