پیرمحل (اُمت نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے سکواڈ کی گاڑی ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور کیمرہ مین زخمی ہو گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ کے بعد سکواڈ کی گاڑی واپس آ رہی تھی کہ پیر محل کے مقام پر موٹروے ایم تھری پر حادثہ پیش آ گیا، زخمی ہونے والے ڈرائیور اور کیمرہ مین کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور امداد سرگرمیوں میں حصہ لیا،
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ملتان کے دورے کے بعد طیارے سے اسلام آباد روانہ ہو گئے تھے۔