اسلام آباد (اُمت نیوز) قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا۔
یاد رہے کہ نواز شریف 4 سال بعد وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔
نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے طیارہ ’امید پاکستان‘ دبئی ایئرپورٹ سے ایک گھنٹہ 22 منٹ تاخیر سے 10 بجکر 42 منٹ پر روانہ ہوا۔
قائد مسلم لیگ ن کی دبئی سے اسلام آباد خصوصی پرواز کا دورانیہ 3 گھنٹے 5 منٹ ہے جس کے تحت نوازشریف کا جہاز تقریباً ایک بج کر 50 منٹ پر اسلام آباد میں لینڈ کرے گا، سابق وزیراعظم کے ہمراہ 148 مسافر خصوصی پرواز میں پاکستان آ رہے ہیں جبکہ لیگی رہنما عرفان صدیقی، ناصر جنجوعہ اور ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم کے خصوصی چارٹر طیارے کو فضائی حدود کے استعمال اور لاہور، اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت مل گئی۔
اسلام آباد میں ایک گھنٹہ قیام کے دوران سابق وزیر اعظم قانونی مشاورت کریں گے جس کے بعد وہ لاہور کیلئے روانہ ہوں گے، لاہور ایئرپورٹ پر ڈھائی بجے لینڈنگ متوقع ہے، نوازشریف مینار پاکستان پہنچ کر جلسے سے خطاب کریں گے۔