اسلام آباد(اُمت نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف دبئی سے خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف دبئی سے غیر ملکی ائرلائن کی خصوصی چارٹرڈ فلائٹ ایف زیڈ 4525کے ذریعے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے۔ اس پرواز کو ’امید پاکستان‘ کا نام دیا گیا ہے۔
نواز شریف کے چارٹر طیارے کی اسلام آباد ائرپورٹ پر لینڈنگ کا وقت تبدیل ہوگیا ہے۔ طیارہ اب دوپہر ساڑھے بارہ کے بجائے تقریبا دو بجکر 5 منٹ پر لینڈ کرے گا۔
طیارے کو صبح ساڑھے نو بجے روانہ ہوناتھا مگر ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کے بعد صبح 10 بجکر 42 منٹ پر دبئی سے روانہ ہوا۔
سابق وزیراعظم سمیت طیارے میں موجود تمام مسافروں کی امیگریشن کا عمل ائرپورٹ پر طیارے کے اندر ہی کیا جائے گا۔