بھارت(اُمت نیوز)بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ کے 20 ویں مقابلے میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 13 ویں ایڈیشن کے 20 میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیْصلہ کیا ہے، ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے انگلش کپتان جوش بٹلر نے کہا کہ وہ میچ کو جیتنے کے لئے میدان میں اتریں گے جبکہ جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈم مارکرم کا کہنا تھا کہ وہ بھی اپنی جیت کا تسلسل دوبارہ حاصل کرنے کے لئے پر امید ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ہی ٹیمیں اس ورلڈ کپ میں ہونےوالے اپ سیٹ میچز کا حصہ تھیں، دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو افغانستان نے شکست دے کر ورلڈ کپ کا پہلا بڑا اپ سیٹ کیا جبکہ جنوبی افریقہ کو نان ٹیسٹ سائیڈ نیدرلینڈز نے شکست دے کر ورلڈ کپ کا دوسرا اپ سیٹ کیا۔
خیال رہے کہ انگلینڈ کے سٹار آل راؤنڈر بین سٹوکس آج کے میچ میں ان ایکشن ہوں گے، وہ کوہلے کی انجری کے باعث ورلڈ کپ کے پہلے 3 میچوں کا حصہ نہیں بن سکے تھے. دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوومہ بھی اس میچ کا حصہ نہیں ہوں گے ان کی جگہ ایڈم مارکرم پروٹیز کی قیادت کریں گے۔