لاہور(اُمت نیوز)قائد ن لیگ نوازشریف کی واپسی پر استقبال کیلئے آئے لیگی رہنما سابق سیکریٹری حکومت محمود الحسن راجہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جلسے سے واپسی پر کوٹلی آزاد کشمیر سے آئے لیگی رہنما محمود الحسن راجہ کی گاڑی کو واپسی پر اسلام گڑھ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔
حکام کے مطابق گاڑی کھائی میں گرنے سے محمودالحسن راجہ جاں بحق ہوئے، محمود الحسن راجہ لاہور میں نواز شریف کے استقبال کے بعد واپس جا رہے تھے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ روز 4 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ نواز شریف کے طیارے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا جہاں اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ نے پارٹی قائد کا استقبال کیا۔ بعدازاں قانونی ٹیم سے ملاقات کے بعد نوازشریف لاہور چلے گئے جہاں انہوں نے اسقبالیہ جلسے سے خطاب کیا۔