لاہور (اُمت نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔
محسن نقوی کی زیر صدارت ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں اجلاس ہوا جس میں اتھارٹی کیلئے ہیومن ریسورس اور مشینری کی خریداری کے امور پر بریفنگ دی گئی۔
اُنہوں نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کی ہدایت دی جو کہ اتھارٹی کے امور کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے گی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے پوری عمارت کا 100 فیصد کام 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی، اُنہوں نے لیبارٹریوں کیلئے خریدے آلات دیکھے اور اُنہیں سول ورک معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹریز تعمیرات و مواصلات، صحت، اطلاعات، کمشنر لاہور، سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔