لاہور: 2ہزار روپے چالان پر ڈرائیور نے رکشے کو آگ لگادی۔
لاہور روڈ پر ٹریفک وارڈن نے رکشا ڈرائیور کا 2000روپے چالان کر دیا،بھاری چالان ہونے پر ڈرائیور نے رکشے کو پیٹرول چھڑک کر بیچ سڑک آگ لگا دی،
رکشا ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آئے روز ٹریفک وارڈنز 2،2ہزار روپے کا چالان کر دیتے ہیں،رکشا ڈرائیور نے دہائی کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کی روزی روٹی کمائیں یا چالان ادا کریں؟ڈرائیورز نے رکشے کھڑے کرکے لاہور روڈ کو بند کردیا،جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔