فری آئی ٹی سٹی سے تقریباً 30 ہزار طلبا مفت تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ فائل فوٹو
فری آئی ٹی سٹی سے تقریباً 30 ہزار طلبا مفت تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ فائل فوٹو

فری آئی ٹی سٹی میں چوتھے بیج کا آغاز

کراچی: جے ڈی سی فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے فری آئی ٹی سٹی میں چوتھے بیج کا آغاز ہوگیا۔

تقریب کی مہمان خصوصی نگراں وزیر تعلیم رعنا حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فری آئی ٹی کورسز کا انعقاد بہترین عمل ہے۔اس طرح نوجوان نسل بآسانی روزگار کے مواقع حاصل کرسکتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ظفر عباس صحت و تعلیم کے شعبوں میں جو بھی خدمات انجام دے رہے ہیں وہ لائق تحسین ہیں۔ مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ اس چوتھے سیشن میں طالبات کی بڑی تعداد موجود ہے۔

اس موقع پر جنرل سیکریٹری جے ڈی سی ظفر عباس نے کہا کہ اب تک اس فری آئی ٹی سٹی سے تقریباً 30 ہزار طلبا مفت تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ یہاں تعلیم حاصل کرنے والوں کی اکثریت گھر بیٹھے آن لائن روزگار حاصل کر چکی ہے۔

ظفر عباس نے مزید کہا کہ تعلیم کے شعبے میں اس وقت جتنا بھی کام کیا جائے وہ کم ہے۔ انھوں نے نگران وزیر تعلیم رعنا حسین کی تعلیم کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور گلدستہ پیش کیا۔