اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل شروع ہو گیا، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا۔
وفاقی حکومت نے متفرق درخواست میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے آگاہ کیا،وفاقی حکومت کی متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ 9 اور 10مئی کے واقعات کی روشنی میں 102افراد گرفتار کیے،گرفتار افراد کے انصاف کے حق کیلیے فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع کیاگیا،زیرحراست افراد کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرائل کیا جارہا ہے۔
متفرق درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے دوران قصور وار ثابت نہ ہونے والا بری ہو جائے گا، فوجی عدالتوں میں ٹرائل سپریم کورٹ میں جاری مقدمے کے فیصلے سے مشروط ہو گا، فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے بعد قصور وار ثابت ہونے پر معمولی سزائیں ہونگی ۔
متفرق درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 9اور10مئی کے واقعات میں قید مکمل کرنے والوںں کو رہا کر دیا جائے گا، فوجی ٹرائل کے بعد سزاؤں کیخلاف سزا یافتہ متعلقہ فورم سے رجوع کر سکیں گے۔