لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی شادی کی تاریخ طے ہو گئی۔
قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار ہیں، ورلڈ کپ کرکٹ ایونٹ کے بعد وہ باضابطہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز 23 نومبر کو قوالی نائٹ سے ہوگا، امام الحق کا نکاح اور بارات 25 نومبر کو طے ہوا ہے، جب کہ پاکستانی بلے باز کا ولیمہ 26 نومبر کو ہوگا، اور امام الحق اپنی شادی جس میں پرنس کوٹ پہنیں گے۔