لاہور: کاہنہ کے علاقے میں ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے باوجود پولیس نے تحریک انصاف کے کنونشن پر دھاوا بول دیا۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کاہنہ میں کنونشن کے مقام سے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے کنونشن کیلیے جمع ہونے والے پی ٹی آئی کے 55 افراد کو حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو حلقہ این اے 123 کاہنہ میں 22 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دی تھی۔