نیویارک: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سول فراڈ مقدمے میں عدالتی حکم کی مکمل تعمیل نہ کرنے پر 5 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر آئندہ ایسا ہوا تو جیل بھیج دیا جائے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جج آرتھر اینگورون نے 77 سالہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حکم دیا کہ وہ 10 روز میں جرمانہ ’’نیویارک لائرز فنڈ فار کلائنٹ پروٹیکشن‘‘ میں جمع کرا دیں۔
نیویارک عدالت نے سابق امریکی صدر کو خبردار کیا کہ جرمانہ جمع کرانے میں کوئی غلطی نہ کریں۔ اگر مستقبل میں دوبارہ عدالتی حکم کی تعمیل جان بوجھ کر یا غیر ارادی طور پر بھی کی گئی تو انھیں جیل بھیج دیا جائے گا۔