سوئی سدرن کے مطابق قادر نگر، صابو گوٹھ، پیر بخش گوٹھ، محمود گوٹھ کو چوری کی گیس دی جا رہی تھی، فائل فوٹو
سوئی سدرن کے مطابق قادر نگر، صابو گوٹھ، پیر بخش گوٹھ، محمود گوٹھ کو چوری کی گیس دی جا رہی تھی، فائل فوٹو

مہنگائی کے مارے عوام پرگیس بم گرانے کی تیاریاں

اسلام آباد:  مہنگائی کے مارے عوام کیلیے بری خبر، گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس قیمتیں بڑھانے کی سمری کل پیر کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کرنے کا امکان  ہے،پٹرولیم ڈویژن نے سمری میں گیس کا ٹیرف 193 فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گھریلو صارفین کیلیے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے جبکہ دیگر کیٹگریز کیلیے گیس کی قیمت میں تقریباً 193 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے ، منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سردیوں اور گرمیوں کا ریونیو ٹارگٹ برقرار رکھنے کیلیے فکس چارج بڑھانےکی تجویز بھی زیر غور ہے،حکام پٹرولیم ڈویژن کے مطابق 0.5 سے 0.9 ہیکٹومیٹرگیس استعمال کرنے والوں کیلیے قیمتیں برقرار رہیں گی۔